ہندوستان اور چین کے مابین پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والے پہلے اسٹریٹجک
مذاکرات میں نیوکلئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کے مخصوص کلب میں ہندستان کے
داخلے سے متعلق کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور پاکستانی دہشت گرد مسعود اظہر
کو اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں ڈالنے کے حساس معاملے پر بھی چین
ایک انچ آگے نہیں بڑھا۔
خارجہ سکریٹری ایس جے شنكر اور ان کے چینی ہم منصب ژانگ ایسوئي، جوچینی
وزارت خارجہ میں
ایگزیکٹو نائب وزیر بھی ہیں، کی مشترکہ صدارت میں ہوئی اس
میٹنگ میں دونوں فریق اپنے موقف پر قائم رہے لیکن چین کی طرف سے ہندستان کی
حمایت میں اپنے رویے میں تبدیلی لانے کی کوئی یقین دہانی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کی پابندی کو لے
کر ہندستان نے پھر سے درخواست پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی اور آج یہ بھی
ذکر کیا کہ اس پر صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کی طرف بھی زور دیا
جا رہا ہے۔